وزیرآباد میں ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی کے ایصال ثواب کیلئےروحانی محفل کا انعقاد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)والد کا سایہ سرون سے اٹھ جا نا اولاد کے لئے زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہے والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا جو اولادیں مشیت الٰہی کے سامنے سرتسلیم خم کرکے صبر کرتی ہیں اور والدین کے لئے ایصال ثواب کی محافل اور بلندی درجات کے امور سرانجام دیتی ہیں وہ دنیا وآخرت میں سرخرو ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین پروفیسر سید فرمان رضا نقوی،حافظ محمد کاشف چشتی اویسی،علامہ علی رضا جلوی نے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیرآباد ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصدر چیمبر آف کامرس سید مظاہر حسین زیدی،جنرل سیکرٹری سید ثمر رضا زیدی، ڈاکٹر سید تصور حسین زیدی،ڈاکٹر سید رضا سلطان،سید قمر رضا زیدی،،سید قمر رضا زیدی،سید شبیہ الحسن،سید علی رضا زیدی،سید گوھر علی زیدی،عون عباس شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ چیمبر آف کامرس منڈی بہا ؤالدین سید عون عباس شاہ،ایگزیکٹو ممبران وزیرآباد چیمبر آف کامرس راشد رفیق بھٹہ،میاں صبیح الرحمن،چوہدری نواز چیمہ،طاہر شاہ،محمد نعیم اشرف ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سید طاہر حسین زیدی مرحوم سماجی وسیاسی خدمت کی کھلی کتاب تھے صحافت ہو یا رفاہی شعبے ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی ہراول دستے کی حیثیت مین پہلے سے موجود ہوتے تھے مرحوم کی دنیا سے رخصتی انکے خاندان اور حلقہ احباب کے لئے جدائی کے جو لمحات ہیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کئے جاسکتے مرحوم نے انے اپنے بھائیوں عزیزوں اولاد کی تر بہت اس انداز سے کی کہ وہ مرحوم کے لئے صدقہ جاریہ بن جائینگے۔ محفل کے اختتام پر مرحوم اور اسلام آباد حملے کے شہداء کے بلندی درجات اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔



