جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں تزئین و آرائش کے بعد مسجد کا باقاعدہ افتتاح

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ عتیق الرحمٰن نے جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں تزئین و آرائش کے بعد مسجد کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ظفر اقبال سیال،سید فہیم شاہد،محمدا سلم بلجھاتا،صدر بار چوہدری امتیاز احمد خان،جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور، سول ججز بلالا افتخار،فضل الٰہی نول،راجہ علی رضا،رانا وحید احمد،احمد مجتبیٰ نور فاروقی،شہزاد اسلم،گل نسرین،نائب صدر بار ملک محمد لقمان،جوائنٹ سیکرٹری فرزانہ کوثر،فنانس سیکرٹری سید افتخار حسین شاہ۔لائبریری سیکرٹری حسن منیر،آڈیٹر محمد راشد ارشد سمیت معزز اراکین بھی موجود تھے۔
عدلیہ کے اعلیٰ افسران، وکلا رہنماؤں اور عدالتی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مسجد کی نئی تعمیر و مرمت، فرش کی تبدیلی، روشنی کے جدید نظام اور وضو خانے کی توسیع، صحن میں سایے کے اہتمام کو شرکاء نے سراہا اور اسے عدالتی ماحول میں ایک مثبت اور فلاحی قدم قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمٰن نے کہا کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں، ان کو آباد کرنا اور ان کی خدمت کرنا اللہ تعالیٰ کی رضا اور برکتوں کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تمام افراد کے لیے پُرسکون اور صاف ستھرا عبادت گاہ کا ہونا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے عدلیہ کی جانب سے مسجد کی بحالی کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جوڈیشل کمپلیکس میں عبادت کے بہتر ماحول کو یقینی بنایا جا سکے گا۔شرکاء نے دعا کی کہ مسجد میں ہونے والی عبادات ملک و قوم کے لیے خیر و برکت کا باعث بنیں۔



