ترلائی امام بارگاہ حملہ: جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد کے ترلائی علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو امدادی چیکس دیے گئے، ہر ورثاء کو 50 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے گئے۔
اس کے علاوہ تونسہ شریف، تلہ گنگ، ستور اور سکردو سے تعلق رکھنے والے چار افراد کے لواحقین کو بھی امدادی چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے دوران ہر جاں بحق افراد کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔
6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔



