چٹھہ خاندان نے علاقے میں بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے جو اپنی مثال آپ ہیں، چوہدری افتخارگھمن

وزیرآباد(نامہ نگار)چٹھہ خاندان خدمت خلق کے جذبہ سے سرشارعوامی مسائل حل کرانے میں کوشاں رہا ہے،چوہدری افتخارگھمن،

سابق سپیکرقومی اسمبلی حامد ناصرچٹھہ بااصول دیانتدار سیاست دان ہیں،سماجی شخصیت کا میڈیا سے اظہار خیال، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوھدری افتخار احمد گھمن لکی محل آف پیر کوٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سینئر سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ ایک با اصول دیانتدار سیاستدان کرپشن سے پاک رواداری شرافت پر مبنی سیاست کے قائل ہیں ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارا لیڈر دیانتداری ایمانداری اور اصول پرستی میں نمبر ون ہے چوہدری افتخار احمد گھمن نے کہا کہ چودھری حامد ناصر چٹھہ کا خاندان خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں وزیرآباد کو ضلع اور علی پور چٹھہ کو تحصیل بنانے کا سہرا بھی اسی خاندان کے سر ہے چٹھہ احمد نگر کے چٹھہ خاندان نے علاقے میں بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کروانے جو اپنی مثال آپ ہیں

مزید خبریں

Back to top button