بدین: عمرانی اور راہموں برادری کے جھگڑے میں 4 خواتین سمیت 13افراد زخمی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے )گولارچی کے علاقے ترائی شہر میں عمرانی اور راہموں برادری کے افراد کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں لاٹھیاں اور کلہاڑیاں لگنے سے 4 عورتوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ترائی شہر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق

ترائی شہر میں معمولی بات پر عمرانی اور راہموں برادری کے افراد میں جھگڑا ہو گیا جس میں لاٹھیاں اور کلہاڑیاں چل گئیں  جس کے نتیجے میں 4 عورتوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے دونوں فریقین کے زخمی ہونے والوں میں علی غلام ۔صادق۔ عدیل شاہزیب ۔وسیم مہتاب ۔وہاب۔ مجیب الرحمٰن۔ شعیب راہموں اور دیگر شامل ہیں زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال گولارچی لایا گیا ہے جہاں سے زخمی 6 مرد اور 2 عورتوں کو سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کر دیا گیا ہے اس واقعے کے بعد دونوں گروپوں میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے

مزید خبریں

Back to top button