مٹیاری: گاؤں گامو جَڑھ میں امن اوطاق کمیونٹی کمیونیکیشن سینٹر کا افتتاح،تنازعات کی روک تھام اور تعلیم کے فروغ کیلئے اہم قدم

مٹیاری(رپورٹ امجد راجپوت)مٹیاری کے گاؤں گامو جَڑھ میں امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھایا گیا، جہاں امن اوطاق کمیونٹی کمیونیکیشن سینٹرکا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔اس تقریب کا اہتمام کمیونٹی انوویشن لیب، CIL ہائیو پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی علامہ مولانا دوست علی سعیدی صاحب تھے، جنہوں نے امن اوطاق کے تصور کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے لوگوں کا اس طرح جمع ہو کر امن پر بات کرنا ایک بڑی نعمت اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن اوطاق ایک ایسا مؤثر نیٹ ورک ہے جو ابتدائی تنازعات کی بروقت نشاندہی اور روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

تقریب میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ تعلیم کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں،اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کی طرف لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔آخر میں گاؤں، ضلع مٹیاری، سندھ اور پورے پاکستان میں امن کے قیام کے لیے اجتماعی دعا کی گئی،

جبکہ CIL ہائیو HIVE پاکستان کے چیئرمین سید علی رضا زیدی صاحب کی امن کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔گاؤں کے پیس ایمبیسیڈر نوید جونیجو نے بتایا کہ امن اوطاق کی سرگرمیاں ضلع مٹیاری کے پانچ مختلف دیہات میں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ ضلعی حکومت، اسسٹنٹ کمشنر، ٹاؤن چیئرمین اور ایس ایچ او حاجی تھارو خان بھٹی کے تعاون سے ضلع مٹیاری کو امن کا ضلع بنایا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button