کمشنر سکھر ڈویژن کا انور پراچہ اسپتال کا سرپرائز وزٹ،ایم ایس سمیت ڈاکٹر اور دیگر عملہ غائب،برہمی کا اظہار

سکھر (جانوڈاٹ پی کے) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے سکھر کے انور پراچہ اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ جس دوران اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف غیر حاضر تھا جس پر انہوں نے پر برہمی کا اظہارکیا۔
تفصیل کے مطابق کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے انور پراچہ اسپتال سکھر کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ڈاکٹرز کے او پی ڈی سیکشن کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری معلوم کرنے کے لیے مسٹرول چیک کیا۔ کمشنر سکھر نے انور پراچہ اسپتال کے ڈیوٹی سے غیر حاضر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر ڈاکٹرز اور عملے کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا اور انہیں شو کاز جاری کرنے کے لیے موقع پر ہی متعلقہ بالا افسران سے رابطہ کیا۔ کمشنر سکھر نے اسپتال کی صفائی کی صورتحال اور عمارت کی مرمت اور وائٹ واش نہ کیے جانے پر بھی اظہار برہمی کیا۔



