تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی پر متفق

بینکاک(جانو ڈاٹ پی کے)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی نگرانی آسیان کے نمائندے کریں گے۔کمبوڈیا اور تھائی لینڈ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی آسیان کرے گی۔تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے دفاع نے مشترکہ سرحد پر ہونے والی تقریب میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے آسیان (ASEAN) کے مبصرین تعینات کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں کسی بھی ممکنہ مسئلے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطہ بھی برقرار رہے گا۔فوری طور پر نافذ العمل جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہیں گے۔گرفتار 18 کمبوڈیائی فوجیوں کو جنگ بندی برقرار رہنے کی صورت میں 72 گھنٹوں کے اندر واپس کیا جائے گا۔دونوں ممالک اپنی موجودہ فوجی تعیناتی برقرار رکھیں گے تاہم کسی قسم کی مزید فوجی نقل و حرکت نہیں کی جائے گی۔اشتعال انگیز اقدامات اور غلط معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کیا جائے گا۔ شہریوں، شہری تنصیبات، انفراسٹرکچر اور فوجی اہداف پر بھی حملے بند کر دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button