منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام، امریکا نےکولمبین صدرپرپابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو پر منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیٹرو پر عائد پابندیوں کے نتیجے میں ان کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے۔
دوسری جانب کولمبیا کی حکومت نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی نوعیت کا قرار دیا ہے۔
صدر پیٹرو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔
عالمی میڈیا نے تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید تناؤ پیدا کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈدونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا پر تمام فنڈنگ بند اور محصولات میں اضافے کی دھمکی دی تھی۔



