سکھر اور گردونواح میں سرد ہواؤں کا راج، دھند میں خطرناک اضافہ، گرم کپڑوں کی دکانوں پر عوام کا رش

سکھر(جانوڈاٹ پی کے) اندرون سندھ سمیت سکھر و گردنواح میں سرد ہوﺅں کا راج‘ دھند(اسموگ) میں بد ترین اضافہ، قومی شاہراہ پر حد نگاہ کم ،گرم اشیاءکی مانگ میں اضافہ ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گردنواح کے علاقوں میں موسم سرما کی ٹھنڈی ہواﺅں کیساتھ سردی اور دھند میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں سردی کے باعث پڑنے والی دھند سے شہر میں مزید ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ، سردی میں اچانک اضافے کے باعث لنڈا بازار اور گرم کپڑوں کی دکانوں پر عوام کا رش امنڈ آیا، صبح کے وقت قومی شاہراﺅں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی آمد رفت میں ڈرائیور حضرات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم موٹر وے پولیس کی جانب سے فوگ (دھند ) بڑھ جانے کی وجہ سے ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر کرنے سے قبل ہی محفوظ مقام پر کھڑا کر دیا گیا تھا۔سردی میں اضافے کیساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور کوئلہ اور لکڑیوں کی مانگ کے اضافے نے مذکورہ اشیاءکے ریٹ میں بھی بڑھوتی ہونا شروع ہو گئی ہے۔



