T20ورلڈ کپ،انڈیا میں ضائع کولڈ ڈرنک بوتل میں بھر کر بیچنے کی ویڈیو آگئی

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ورلڈ کپ2026کے دوران بھارت ایک بار پھر ناقص مینجمنٹ کے باعث تنقید کی زد میں آگیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے آغاز میں ہی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کے دوبارہ استعمال کے الزامات کو جنم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کے گئے کلپ میں کارکنوں کو گلاس میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کو بوتلوں میں واپس منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ مشروبات اگلے میچ میں دوبارہ فروخت کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔آن لائن صارفین نے اس عمل کو صحت کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے حفظان صحت کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں۔ابھی تک اس بارے میں اسٹیڈیم حکام، ڈی ڈی سی اے، بی سی سی آئی یا مشروب ساز کمپنی کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے جس سے معاملے کی حقیقت واضح ہو سکے۔وائرل کلپ نے ہنگامہ مچا دیا ہے اور شائقین صحت و حفاظت کے ضوابط کی سختی سے پیروی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button