وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا آذربائجان میں شاندار استقبال

لاہور/باکو(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئی،باکو ائیر پورٹ پہنچنے پر پنجاب کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف اور وفد کا باکو ائیر پورٹ پہنچنے پرڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مسٹر مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا -پاکستان میں آذربائیجانی سفیرخضر فرہادوف اوران کی اہلیہ،آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ بھی استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم
وزیراعلی مریم نوازشریف اور وفد کا باکو ائیر پورٹ پرڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مسٹر مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا
پاکستان میں آذربائیجانی سفیرخضر فرہادوف اوران کی… pic.twitter.com/mVoViDS7PK— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) May 16, 2026
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تین روز دورے کے دوران حکومت آذربائیجان کی سرکاری مہمان ہونگی- وزیر اعلی مریم نواز شریف 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر ائیلہام علیوف سے ملاقات کریں گی-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف باکو” ورلڈ اربن فورم” پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب کریں گی-وزیر اعلی مریم نواز شریف ورلڈ اربن فورم پر ”اپنی چھت اپنا گھر” پیش کریں گی-
افورڈ ایبل ہاؤسنگ سیکٹر میں پنجاب کا منفرد ماڈل” اپنی چھت، اپنا گھر” ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائیگا – سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری،وزیر ہاؤسنگ بلال یسین،وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی،معاون خصوصی علی ڈار بھی وفد میں شامل ہیں –



