مریم نواز کا جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

میانوالی(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ن لیگ کی اولین ترجیح ہے۔میانوالی کے گورنمنٹ سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں ہر ضلع کو یکساں ترقی دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں کیتھ لیب کے افتتاح کا ذکرکرتےہوئے کہا کہ میانوالی کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میانوالی سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے خصوصی پیکج دیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار اسکیمیں، خواتین کے لیے بااختیار پروگرام اورکسانوں کے لیے ریلیف پیکج متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی اور ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں گے

مزید خبریں

Back to top button