وزیرآباد کو سر سبز و شاداب اور روشنیوں کا شہر بنا رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیرآباد شہر کو سر سبز و شاداب اور روشنیوں کا شہر بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں جی ٹی روڈ ،مولانا ظفر علی خان بائی پاس پر باب وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر پکی گڑھی کے قریب  سے وزیرآباد کے داخلی راستے پر بھی خوبصورت داخلی دروازہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد کی زیرنگرانی تاریخی اور صنعتی شہر وزیرآباد کو بیوٹیفکیشن کے حوالے سے صاف ستھرا سرسبزو شاداب اور روشنیوں کا شہر بنا رہے ہیں وزیرآباد کے لوگ انتہائی خوبصورت اور کھلے دل کے مالک ہیں جنہیں اپنے شہر سے پیار ہے اور وہ اسے پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے کہا کہ وہ لوکل کمیونٹی کے ساتھ مشاورت سے پورے شہر کے پارکوں بس اڈوں اور شاہراہوں پر خوبصورت لائٹنگ اور بہترین ماڈلز نصب کر رہے ہیں جن سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ جب دیگر شہروں سے لوگ وزیرآباد میں داخل ہونگے تو بیوٹیفکیشن کے حوالے سے وہ اس شہر کی تعریف کریں گے اور دیگر علاقوں کے لوگوں تک شہر کا تاثر اچھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button