ہالا میں سول ڈیفنس آرگنائزیشن مٹیاری کا اہم ہنگامی اجلاس، تربیتی ورکشاپ کا اعلان

ھالا(رپورٹ:امجد راجپوت)مٹیاری گروپ وارڈن راؤ سرفراز احمد کی زیر صدارت سول ڈیفنس آرگنائزیشن مٹیاری کا ایک ہنگامی اور اہم اجلاس ہالا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں راؤ سرفراز احمد نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔
اجلاس کے دوران، گروپ وارڈن راؤ سرفراز احمد نے ٹیم کی استعداد کار بڑھانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔
اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی ‘ہالا نیو’ میں ایک جامع تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔ سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی پوری ٹیم نے اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے گروپ وارڈن کو اپنے مکمل تعاون اور یقین دہانی کرائی۔
اجلاس کے اختتام پر، راؤ سرفراز احمد نے ٹیم کے جذبے کو سراہا اور سب کا خیر مقدم کیا۔



