پٹرولیم مصنوعات کی اوور چارجنگ اور غیر قانونی فروخت کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

اوکاڑہ ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کا پٹرولیم مصنوعات کی اوور چارجنگ اور غیر قانونی فروخت کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 پمپ، 4 منی پمپ اور 2 ایل پی جی دکانیں سیل، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر نے پیٹرولیم مصنوعات کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی پر 3 پیٹرول پمپس کو فوری طور پر سیل کر دیا اور گنجان آباد علاقوں میں انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے 4 غیر قانونی منی پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر کے مشینری قبضے میں لے لی جبکہ گیس کی غیر قانونی ری فلنگ اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر 2 ایل پی جی دکانیں بھی سیل کر دیں اور مذکورہ مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں، اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ عوامی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے اور حفاظتی معیار کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اس لیے غیر قانونی فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کے پٹرول پمپ اور دکانیں سیل کر دی جائیں گی اس کے علاوہ ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی

مزید خبریں

Back to top button