ازبکستان کے صدر کو پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز "نشانِ پاکستان” سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی امن و ترقی کی کوششوں کے اعتراف میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز عطا کیا گیا ہے۔

ایوانِ صدر میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ازبک صدر کو نشانِ پاکستان سے نوازا۔

یہ اعزاز پاکستان اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، خطے میں تعاون کے فروغ اور امن و ترقی کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نشانِ پاکستان ملنے پر صدر شوکت مرزایوف کو مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Back to top button