وزیرآباد قدیم تاریخ کا حامل شہر ہے اور اسے “سٹی آف کٹلری” بھی کہا جاتا ہے، عمران بشیر وڑائچ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیرآباد تاریخی اہمیت کا حامل قدیمی شہر اور سٹی آف کٹلری کہلانے کے ساتھ ساتھ متعدد مختلف مصنوعات کی تیاری میں ممتاز شناخت رکھتا ہے اسے مردم خیز خطہ بھی کہا جاتا ہے جو اپنی جغرافیائی حیثیت میں بھی اپنی مثال نہیں رکھتا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹری عمران بشیر وڑائچ نے مقامی ادبی و کاروباری شخصیت آصف تارڑ کی جانب سے خانکی ریسٹ ہاوس میں ظہرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ،برگیڈیئر امجد فاروق وڑائچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف آئی اے اصفہان کنگ ،چوہدری جاوید میئربرطانیہ،چوہدری ریاض اور چوہدری عثمان سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے وزیرآباد کے تاریخی و جغرافیائی خدوخال کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ قدیم تاریخ کا حامل شہر وزیرآباد اور یہاں موجود عمارات شیر شاہ سوری ڈاک سرائے باولی،شیش محل ،مثمن برج ،عالمگیری مسجد ،ڈاک سرائے چوکی گرو کوٹھا  اور درجنوں  عمارتیں وزیرآباد کی تاریخی اہمیت  و تابناک  ماضی کی گواہ ہیں مردم خیز شہر وزیرآباد سے مولانا ظفر علی خان،عطاء الحق قاسمی ،شفقت تنویر مرزا،منو بھائی،رضیہ بٹ ،استاد الہ بخش ،ن م راشد ،حفیظ تائب ،سائیں سردار جیسی علمی ادبی شخصیات منسوب ہیں جغرافیائی خدوخال کو دیکھا جائے تو یہاں دریائے چناب کے جنوبی کنارے آباد شہر وزیرآباد کو پربتوں کے عین ابتدائی شہر کی حیثیت حاصل ہے گولڈن ٹرائی اینگل گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ کے وسط میں شہر وزیرآباد کو قدیم صنعتی شہر کہا جاتا ہے یہاں نہ صرف کٹلری مصنوعات کی وجہ سے اسے سٹی آف کٹلری سے منسوب کیا جاتا ہے بلکہ شہر وزیرآباد کو دیگر کئی ایک نمایاں امتیاز بھی حاصل ہیں ایشیا کی قدیم فش ہیچری چھناواں،فش فارمنگ انڈسٹری ،مالا مائن انڈسٹری ،پریشر ککر کی تیاری کے حوالہ سے ممتاز مقام،اور تقسیم ہند سے قبل ڈارسن فیکٹری شہر وزیرآباد کی شناخت و پہچان ہیں انہوں نے کہا کہ خانکی بیراج اور قادر آباد بیراج وزیرآباد کی خوبصورتی اور پرفضا ماحول کے عکاس مقامات ہیں ۔

مزید خبریں

Back to top button