اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے شہریوں کی شکایات سنی اور فوری حل کے احکامات جاری کیے

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد کہ ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے اپنے آفس میں شہریوں کی شکایات سنی اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے اس موقع پر تحصیلدار عون عباس چٹھہ بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد  کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے اپنے دفتر میں شہریوں کی مختلف شکایات اور مسائل کو تفصیل کے ساتھ سنا اور بروقت حل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کی گئیں اس موقع پر تحصیلدار عون عباس چٹھہ بھی موجود رہے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے کہا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور شہریوں کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے مؤثر اقدامات اور فالو اپ مسلسل جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button