میرپورخاص میں کرسچن برادری کی کرسمس امن ریلی، محبت اور رواداری کا پیغام

میرپورخاص(شاھد میمن) کرسچن برادری کی جانب سے کرسمس کی خوشی میں رتن آباد ریلوے کراسنگ سے پریس کلب تک عمانوئل کھوکھر اور دیگر کی قیادت میں کرسمس امن ریلی نکالی گئی، جس میں مرد، خواتین، نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کرسمس کے حوالے سے تصاویر، پلے کارڈز اور امن کے پیغامات اٹھا رکھے تھے جبکہ مختلف گیتوں اور نعرے بازی کے ذریعے محبت، رواداری اور ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا، پریس کلب کی جانب سے آئے ہوئے مہمانوں کو سندھی لنگی کے تحائف پیش کئے گئے ریلی میں امریکہ سے آئے مہمان مسٹر جون، مسسز سینڈی، کراچی سے آئے پادری ولیم سرفراز نے خصوصی طور پر شرکت کی ریلی کے پریس کلب پہنچنے پر شرکاء نے کرسمس کا کیک کاٹا اور ایک مختصر مگر پرجوش تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مسٹر جون، مسسز سینڈی، پادری ولیم سرفراز، پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور نے کہا کہ کرسمس امن، محبت اور انسانیت کا پیغام ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی کرسمس ریلیاں نکالی جا رہی ہیں لیکن میرپورخاص کی کرسمس امن ریلی کا اپنا منفرد مزہ اور رنگ ہے یہاں کے لوگ انتہائی محبت کرنے والے اور خوش اخلاق ہیں انہوں نے میرپورخاص کی کرسچن برادری کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات معاشرتی اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں شرکاء نے بتایا کہ وہ ہر سال کرسمس کے موقع پر کرسمس امن ریلی نکالتے ہیں تاکہ بھائی چارے کا پیغام عام ہو اور شہر میں محبت، رواداری و یگانگت کو مضبوط کیا جا سکے ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امن و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں اس موقع پر پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور، محمد خالد اور دیگر نے آئے ہوئے مہمانوں کو سندھی لنگی کے تحائف پیش کئے۔

مزید خبریں

Back to top button