وزیرآباد: ایف جی اے چرچ میں کرسمس کی پروقار تقریب، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا خوبصورت مظاہرہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)ایف جی اے چرچ کرسچن کالونی نمبر2ڈسکہ روڈ میں ہولہ پرسنز سوسائٹی کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں پادری سموئیل خورشید،تنویر بابر بھٹی،اعجاز شمعون،مجید راشد،الیاس غوری،محسن،عظمت ہیرا،نقاش مجید،اعجاز تابانی،بابو،شوذی،ٹیپو کرسچن کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اے ایس پی سرکل وزیرآباد فراست اللہ خان نے ایس ایچ او سٹی اورنگزیب کے ہمراہ سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا،انتظامیہ کی طرف سے کمیونٹی کے ساتھ تعاون اورپولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر کرسچن کمیونٹی نے شکریہ ادا کیا۔ پادری سموئیل خورشید،تنویر بابر بھٹی،اعجاز شمعون،مجید راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبت، امن اور اتحاد کی علامت ہے،جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، کرسمس کا تہوار نہ صرف مسیحی برادری کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے خوشیوں اور امن کا پیغام ہے،پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ امن و محبت کے ساتھ رہتے ہیں،ایسے مواقع پر ہمیں ایک دوسرے کا احترام اور تعاون بڑھانا چاہیے، تقریب کا مقصد معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور کرسمس کے تہوار کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔یہ تقریب ایک مثبت پیغام کے طور پر سامنے آئی،جس نے پاکستان میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی مثال قائم کی۔تقریب کے اختتام پرشرکا ء نےکر سمس کا کیک کاٹا اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کی دعا کی۔



