کرس گیل اور جیسی رائیڈر کے ساتھ سری نگر میں کیا ہوا؟،بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے حالات کومعمول پر دکھانے کے لیے بھارتی حکومت کا ایک اور منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔

سری نگر میں بھارتی ہیون پریمیئر لیگ ( آئی ایچ پی ایل ) ایک بڑے سکینڈل میں ختم ہو گئی ہے، بد انتظامی کے نتیجے میں کئی سابق بین الاقوامی کرکٹ ستارے، بشمول کرس گیل اور جیسی رائیڈر نے کھیلنے سے انکار کر دیا۔ کرکٹ کی یہ شخصیات ، ایک ہوٹل میں پھنس گئیں کیونکہ ٹورنامنٹ کے منتظمین بغیر ادائیگی کیے فرار ہو گئے۔

یہ ٹورنامنٹ 25 اکتوبر کو سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں شروع کیا گیا تھا، جسے بھارتی حکام نے علاقے میں “بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور سیاحت” کا ثبوت قرار دیا تھا۔

تاہم لیگ نے دراصل نئی دہلی کی پروپیگنڈہ کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کرکٹ لیگ ہفتے کو اچانک ختم ہو گئی جب کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے واجبات کی عدام ادائیگی پر کھیل جاری رکھنے سے انکار کر دیا ایونٹ میں شامل برطانوی امپائر میلیسا جونپر نے تصدیق کی کہ نہ تو عہدیداروں اور نہ ہی کھلاڑیوں کو کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔ “ہمیں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی

مزید خبریں

Back to top button