صحرائے چولستان میں اونٹوں کی ”بیماری”پکڑی گئی

21ہزار 175اونٹوں کا معائنہ،2ہزار332کا علاج شروع

صحرائے چولستان میں اونٹوں کو لاحق خطرناک بیماری کی تشخیص ہوگئی،21ہزار 175اونٹوں کا معائنہ،2ہزار332کا علاج شروع۔

اونٹوں میں پاسٹوریلا ملٹوسیڈا نامی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے مقامی زبان میں گل گھوٹو بھی کہاجاتا ہے،گل گھوٹو کے باعث متاثرہ جانور تیز بخار، نزلہ، سانس پھولنے اور سوجن جیسی علامات ظاہر کرتے ہیں۔لائیو سٹاک ماہرین کا کہنا ہےکہ گل گھوٹو کےدوران گلے کےغدود بڑھ جاتے ہیں، جس کے باعث جانور کو شدید سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،یہی بیماری بعض اوقات اونٹ کی اچانک موت کا سبب بھی بن جاتی ہے۔چولستان میں اب تک21ہزار 175اونٹوں کا معائنہ مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ بیماری کی تشخیص کے بعد  2 ہزار 332 بیمار اونٹوں کا علاج جاری ہے۔

بیماری کےپھیلاؤ کو روکنےکے لیےمحکمہ لائیو اسٹاک نے ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، اورحکام کا کہنا ہےکہ گل گھوٹو کی موثر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے،علاقےمیں  14 ریسپانس ٹیمیں اور 18 موبائل ڈسپنسریز تعینات کردی گئی ہیں، جومتاثرہ جانوروں کےعلاج اورفوری رسپانس کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button