تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت، چین کی شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاکی ہدایت

دوشنبے(جانوڈاٹ پی کے)تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد دوشنبے میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری طورپرانخلا کی ہدایت کردی۔

تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی رات افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چینی سفارتخانے  نے بیان میں کہا ہے کہ تاجکستان افغانستان سرحد کےقریب حملےمیں3 چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا، یہ واقعہ بدھ کی شام تاجکستان کے جنوب مغربی صوبے ختلان میں پیش آیا۔

چینی سفارتخانے نے اپنےشہریوں کوسرحدی علاقےسے فوری طورپرانخلا کی ہدایت کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین نے  تاجک حکام سے حملےکی تحقیقات کرنے پر زور دیا۔ چینی سفارتخانے نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، وہیں افغان انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button