چین میں ٹرین حادثہ:11 ریلوے ورکرز ہلاک

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ٹرین کی زد میں آکر 11 ریلوے ورکرز ہلاک ہو گئے۔

خبرایجنسی مطابق افسوسناک حادثہ جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان میں جمعرات کی صبح پیش آیا جہاں ٹرین کی ٹکر سے 11 ریلوے ملازمین ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

کنمنگ ریلوے بیورو نے بیان میں بتایا کہ زلزلہ پیما آلات کی جانچ کے لیے استعمال ہونے والی ٹرین کنمنگ کے لوؤیانگ ٹاؤن اسٹیشن پر معمول کے مطابق ایک موڑ کاٹتے ہوئے آگے بڑھ رہی تھی کہ اسی دوران ٹریک پر داخل ہونے والے تعمیراتی کارکنوں سے ٹکرا گئی۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریلوے بیورو نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر تک ٹرین سروس معمول پر آ گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button