چین کا پاکستانی طلبہ کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی طلبہ کے لیے چین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع آگیا، چین کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا گیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق پاکستانی طلبا کے لیے چین جاکر اعلیٰ تعلیم حاص کرنے اور اپنا مستقبل روشن کرنے کا ایک اور موقع آگیا۔
چینی حکومت کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فری ٹیوشن، رہائش، میڈیکل اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔
اسکالر شپس کے لیے انجینئرنگ، سائنسز اور سوشل سائنسز کے طلبہ اہل قرار پائیں گے، درخواستوں کا عمل ایچ ای سی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، اسکالرشپ کے لیے آخری تاریخ 18 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔



