اسمارٹ ایگریکلچر کے فروغ کیلئے چین پنجاب حکومت کیساتھ تعاون جاری رکھے گا: چینی قونصل جنرل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں چین کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل نے ایگریکلچر ہاؤس کا دورہ کیا اور اس موقع پر سن یان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ایگریکلچر کے فروغ کے لیے چین پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل نے ایگریکلچر ہاؤس میں وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی سے ملاقات کی۔ عاشق کرمانی نے کہا کہ دو سو پچاس ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرض کسان کارڈ کے ذریعے آٹھ لاکھ کاشتکاروں کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ کاشتکاروں کے لیے چار ایگری مالز فعال جبکہ مزید دس زیر تعمیر ہیں۔ اسموگ پر قابو پانے کے لیے دس ہزار سپر سیڈرز سبسڈی پرفراہم کیے جارہے ہیں۔ چائنیز قونصل جنرل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث زرعی شعبہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے چائنیز ماہرین تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔



