امریکا کا چین پر 500 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا پلان

امریکا نے چین کو  روسی تیل کی خریداری پر کارروائی کا عندیہ دیدیا

واشنگٹن(سپیشل رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے چین پر500فیصد ٹیرف عائد کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ یہ اقدام چین کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری کے ردعمل کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیرخزانہ سکاٹ بیسنٹ(Scott Bessent) کے مطابق اس اقدام کی حمایت امریکی سینیٹ کے100میں سے 89ارکان نے کی ہے جو اس پالیسی کیلئے وسیع سیاسی حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکومت کا مؤقف ہے کہ روس کیساتھ چین کی توانائی کی تجارت، یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مغرب کی جانب سے لگائی گئی اقتصادی پابندیوں کو کمزور کر رہی ہے اور اس کے عالمی اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ ٹیرف نافذ کیا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف چین-امریکا تجارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگا بلکہ عالمی منڈیوں میں بھی بے یقینی کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button