چین نے اسلام آباد ٹاکس کو حوصلہ افزا قراردیدیا،فریقین سے جنگ بندی برقرار رکھنے کی بھی امید

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین نے اسلام آباد ٹاکس کو حوصلہ افزا قراردیدیا،فریقین سے جنگ بندی برقرار رکھنے کی بھی امید۔ترجمان چینی دفترخارجہ نے کہا اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مذاکرات حوصلہ افزا تھے،امید ہے کہ فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں گے۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہاآبنائےہرمز پر فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،چین انرجی سیکیورٹی کیلئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ اہم آبی راستے کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ چین توانائی کے تحفظ اور فراہمی کے لیے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button