چینی وزیر خارجہ کاخطے میں پائیدار امن کیلئے سعودیہ، متحدہ عرب امارات اور اردن کے دورے کا آغاز

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورت حال اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں اس وقت نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ اور طاقت کے توازن کے لیے بھی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی آج کسی وقت سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جہاں سے ان کی منزل متحدہ عرب امارات اور پھر اردن ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ یی کا یہ دورہ 12 سے 16 دسمبر تک کا ہے جس میں وہ ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ توقع ہے کہ اس دورے کے ذریعے تینوں ممالک کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔
تاحال اس دورے کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال اور مشترکہ مفادات بہت اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چین اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو مشرق وسطیٰ تک توسیع دینے کے لیے بھی متحرک ہے اور اس دورے کا ایک مقصد یہ منصوبہ بھی ہے۔
پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ مذکورہ اقدام صدر شی جن پنگ کی قیادت میں گذشتہ عشرے کے دوران تیار کردہ ایک وسیع عالمی منصوبہ ہے۔
یاد رہے کہ چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2023 میں سفارتی تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔



