وزیرآباد: چھت پر کپڑے لینے گئی 8 سالہ زینب اندھی گولی لگنےسے جاں بحق

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)گھر کی چھت پر بھائی کے کپڑے لینے گئی 8 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی ہسپتال منتقل کرتے جاں بحق،پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش وزیرآباد کے علاقہ گلی گرو کوٹھا کے رہائشی امجد قصائی کی 8 سالہ بیٹی زینب اپنے گھر کی چھت پر چھوٹے بھائی کے کپڑے لینے گئی کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی کا شکار ہو گئی 8 سالہ بچی زینب کو کمر میں فائر لگا زخمی زینب کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور جاں بحق ہونے والی بچی زینب کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔



