والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں ہمیشہ کی معذوری سے نجات دلائیں، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن:نمائندہ جانوڈاٹ پی کے )والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے پلا کر انہیں ہمیشہ کیلئے معذوری سے نجات دلائیں، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ سول ہسپتال مکلی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا
بعد ازیں سول ہسپتال سے قومی شاہراہ تک پولیو کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے پلا کر انہیں ہمیشہ کیلئے معذوری سے نجات دلائیں



