لاہور کے اکبری گیٹ میں دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں 5 سالہ بچی دیورا گرنے کی وجہ سے نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے اکبری گیٹ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 5 سالہ بچی نالہ میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق بچی گھر کے قریب رکشہ کے اوپر بیٹھی تھی کہ اس دوران نالے کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 سالہ معصومہ رکشہ سمیت نالے میں گرگئی۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی جبکہ ریسکیو رضاکاروں نے بچی کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔
بعد ازاں تھانہ اکبری گیٹ کی حدود میں نالے میں گر کر جاں بحق بچی کی آخری رسومات ادا کردی گئی جبکہ جاں بحق بچی کے والد نے انتظامیہ کی جانب سے مالی تعاون کی پیشکش ٹھکرا دی۔
والد نے کہا کہ ہم کوئی قانونی کارروائی نہی کرنا چاہتے کیونکہ یہ واقعہ حادثہ ہے۔
حادثے کے بعد اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔



