بدین: ٹنڈوباگو کے قریب پانی کے گڑھے میں گر کر 6 سالہ بچی جاں بحق

بدین (نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ٹنڈوباگو کے قریب ٹنڈوباگو کھڈہرو روڈ پر چراؤ سم کے قریب 6 سالہ معصوم بچی شویتا، دختر آچار کولہی، گھر کے قریب کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھے میں گر کر ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی بچی کے ورثا اسے فوری طور پر ٹنڈوباگو شہر کے ایک نجی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے بچی کے انتقال کی تصدیق کی۔ بعد ازاں ورثا بچی کی لاش کو گاؤں لے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button