شکارپور: رستم کے نواحی گاؤں میں بااثر شخص کا 11 سالہ محنت کش بچے پر مبینہ تشدد

شکارپور (نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ٹاؤن چک کے نواحی علاقے رستم تھانہ کی حدود گاؤں صادق کی وانڈھ میں مقامی بااثر شخص کی جانب سے کمسن بچے پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 11 سالہ محنت کش بچہ وارث مہر کو مقامی بااثر شخص ایاز مہر نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ بچہ محنت مزدوری کرتا ہے اور اس پر بلاجواز تشدد کیا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی تاہم پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔

زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر بااثر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ بچے کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button