ٹھٹھہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں دو دفعہ اضافے کے بعد روز مرہ کی مصنوعات کی وجھ مہنگی ہونے سمیت مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی ھوشربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے عید کے دن قریب آتے ہی بڑے بڑے پولٹری فارمز اور پولٹری مافیا کی جانب سے عوام کو عید کا تحفہ مرغی کا گوشت فی کلو 700 روپے ہوگیا ہے جوکہ غریب لوگوں کی خرید پھنچ سے دور ہوچکا ہے قیمتوں میں اضافے سے بڑے بڑے پولٹری فارمز نے ایک دن میں کروڑوں روپے کمالئے ہیں ضلع ٹھٹھہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت اور اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فھیم سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی مرغی مافیا کے خلاف فورن سخت سے سخت کارروائی کی جائے

مزید خبریں

Back to top button