ایڈیشنل ڈائریکٹرمانٹرینگ لاہورمحمد عثمان اورچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دورے

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)ایڈیشنل ڈائریکٹرمانٹرینگ لاہور محمد عثمان اورچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیرآباداخترعلی خاں،ڈی ای اوایس ای وزیرآبادمحمد اظہراقبال،ڈپٹی ڈی ای اووزیرآبادمحمدفاروق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری افتخاراحمدنت،اسسٹنٹ ڈائریکٹرایل آئی ٹی شہبازاحمدچیمہ نےڈسٹرکٹ وزیرآباد میں موجود مختلف سرکاری سکولوں کے غیر اعلانیہ دورے کئے جن کا مقصد تدریسی و انتظامی معاملات کا جائزہ لینا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا براہ راست مشاہدہ کرنا تھا۔
ایڈیشنل مانٹرینگ لاہور محمد عثمان،اورچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیرآباداخترعلی خاں،ڈی ای اوایس ای وزیرآبادمحمد اظہراقبال،ڈپٹی ڈی ای اووزیرآبادمحمدفاروق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری افتخاراحمدنت،اسسٹنٹ ڈائریکٹرایل آئی ٹی شہبازاحمدچیمہ نےگورنمنٹ فخراسلام ہائی سکول کٹھوہرکلاں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کٹھوہرکلاں گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول احمدنگرچٹھہ،گورنمنٹ گرلزہائیرسکینڈری سکول گکھٹر،گورنمنٹ ہائی سکول جوڑا سیان ودیگرسکولوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل مانٹرینگ لاہور محمد عثمان ،سی ای او ایجوکیشن اخترعلی خاں نے کہا کہ جدید دورکے تقاضوں کے عین مطابق تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسی ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ وزیرآبادمیں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔



