چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی وزیرآباد قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول آمد

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی وزیرآباد قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول آمد۔قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد نیو کیمپس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا،اس موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین،اے ایس پی سرکل فراست اللہ آفریدی،پرنسپل مس انعم سعید ودیگر بھی ہمراہ تھے۔نیو کیمپس میں جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن،طلبہ کو معیاری ماحول کی فراہمی کیلئے جدید لیبز، کلاس رومز، لائبریری قائم ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیوڈی پی ایس وزیرآباد خطے میں معیاری تعلیم کا بڑا ادارہ بن کر سامنے آئے گا، نیا کیمپس گوجرانوالہ ڈویژن کے تعلیمی انفراسٹرکچر میں اہم اضافہ ہے،قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول طلبہ کیلئے بہتر مواقع اور معیاری تعلیم تک آسان رسائی کا ذریعہ ثابت ہوگا،جدید تعلیم کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔چیف ایکرٹری پنجاب نے نئی عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید انفراسٹرکچر کو سراہا۔تقریب میں سکول کی تعلیمی منصوبہ بندی اور فیوچر ایکسپینشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button