دبئی میں مسافروں کیلئے نیا چیک اِن منصوبہ متعارف: شہر کے مختلف مقامات سے بورڈنگ پاس حاصل کرسکیں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)دبئی میں ائیرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومتِ دبئی نے سفر کو مزید آسان بنانے کیلئے نیا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔

اس  منصوبے کے تحت اب مسافر ائیرپورٹ جانے سے پہلے ہی شہر کے مختلف مقامات سے اپنا چیک اِن مکمل کر سکیں گے۔

نئے منصوبے کے تحت دبئی میں ائیرپورٹ کے علاوہ بھی خصوصی چیک اِن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں مسافر بورڈنگ پاس حاصل کر سکیں گے اور اپنا سامان جمع کرا سکیں گے۔

اس کے بعد مسافر سیدھا ائیرپورٹ پہنچ کر جہاز میں سوار ہوں گے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ائیرپورٹ پر رش کم کرنا اور مسافروں کو زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی پہلے ہی دنیا کا تیز ترین امیگریشن سسٹم متعارف کرا چکا ہے، جہاں مسافر اوسطاً 30 سیکنڈ سے 6 منٹ میں امیگریشن کلیئر کر لیتے ہیں۔

نئے چیک اِن نظام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ دبئی ائیرپورٹ پر دباؤ بھی کم ہوگا اور سفر کا تجربہ مزید بہتر ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button