چودھری شافع حسین نے سابق حکومت کے وزیروں سے 4 سال کا حساب مانگ لیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) چودھری شافع حسین نے سابق حکومت کے وزیروں سے 4 سال کا حساب مانگ لیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کے وزیر بتائیں 4 سال میں کیا کیا؟ جتنی کرپشن سابق دور میں ہوئی کبھی نہیں ہوئی، ٹرانسفر پوسٹنگ اور بھرتیوں کیلئے پیسے لئے گئے۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ہی جماعت برسر اقتدار ہے مگر وہاں ایک جنرل ہسپتال نہ بن سکا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کام کیا، صفائی کا ایسا نظام پہلے نہیں دیکھا گیا۔

صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button