رحمان ڈکیت ڈان نہیں بلکہ شوہر کے لیے آنکھ کے بال کے مانند تھا، اہلیہ نورین

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)انکاؤنٹر اسپیشلسٹ چوہدری اسلم کی اہلیہ نورین کا کہنا ہے کہ رحمان ڈکیت کوئی ڈان نہیں تھا بلکہ وہ مرحوم شوہر کیلیے ایک آنکھ کے بال کی مانند تھا۔
نجی نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نورین اسلم نے کہا کہ رحمان ڈکیت کو لوگوں نے خوف کی علامت بنا دیا تھا حالانکہ وہ شوہر کیلیے معمولی جرائم پیشہ ملزم تھا۔
نورین اسلم نے مزید کہا کہ چوہدری اسلم اسے آنکھ کا ایک بال سمجھتے تھے۔
گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اسلم کی بیوہ نے کہا تھا کہ بھارت میں فلم دھریندر ہماری فوج کے خلاف بنائی گئی ہمیشہ ان کے دل کیا ہیں کبھی بھی پاکستان کیلیے کلیئر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فلم بنانی تھی تو ٹی ٹی پی پر بناتے صرف لیاری پر فلم بنا دی، چوہدری اسلم نے بڑے کردار ادا کیے ہم فلم بنائیں گے یا پھر اسے ڈرامے کی صورت میں لائیں گے کیونکہ بھارت نے شوہر کے کردار کو لیاری تک ہی محدود کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شوہر کا کردار صرف لیاری تک محدود نہیں تھا وہ کتنے بڑے انسان تھے یہ ہم بتائیں گے۔



