چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے9افراد جاں بحق

چترال(جانو ڈاٹ پی کے)چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے9افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی سی آفس چترال کے مطابق ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔ڈی سی آفس چترال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔

مزید خبریں

Back to top button