ادارہ گلستان معذورین کے سرپرست اور عہدیداران معاشرے میں انسانیت کی خدمت کی روشن مثال ہیں، اسلم جاگیرانی

میرپورخاص (شاھدمیمن) ادارہ گلستان معذورین کے سرپرست اور عہدیداران معاشرے میں انسانیت کی خدمت کی روشن مثال ہیں۔جو افراد باہم معذورین (P.W.D.S)  کے ہر سال افطار ڈنر اور عید گفٹ تقسیم پروگرام منعقد کر کے اسپیشل افراد کو خوشیوں میں شریک کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن محمد اسلم جاگیرانی نے میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن گلستان معذورین میں سالانہ افطار ڈنر و عید گفٹ تقسیم کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ادارے کی سماجی خدمات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔اور وہ ادارے کی ہر ممکن مدد کریں گے۔امدادی پروگرام سے سرپرست آفاق احمد صدر قمر الدین  سماجی شخصیت عرفانہ باجوہ مسعود باجوہ I.E.O حیدرآباد کے صدر لال بلوچ زرینہ بلوچ روٹری سینٹرل کے نظیر ڈیتھو موٹیویشنل اسپیکر جاوید اقبال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات سمیت دیگر  سماجی شخصیات زکوٰۃ و دیگر عطیات ادارہ M.S.S.W.A گلستان معذورین کو دیں تاکہ اسپیشل افراد کو عید کی خوشیوں میں زیادہ سے زیادہ شریک کیا جا سکے۔اس موقع پر روٹری سینٹرل کے نظیر ڈیتھو نے اسپیشل افراد کے لئے ایکسرے اور الٹراساؤنڈ مفت کرنے کا اعلان کیا۔علاوہ ازیں M.S.S.W.A گلستان معذورین کے صلاح الدین۔ فیصل ۔جمعہ خان ۔جےرام۔ نوید علی۔ اور محمد عرفان نے پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کئے۔

مزید خبریں

Back to top button