رمضان اللہ کاپسندیدہ مہینہ ہے،ڈاکٹررفیق فضل: ماہ مقدس میں دوسرے مسلمان بھائیوں کوبھی یاد رکھنا چاہیے، باذل رفیق

وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین الفضل سوسائٹی ڈاکٹرمحمد رفیق فضل اور ڈاکٹر باذل رفیق نے کہا کہ برکتوں رحمتوں سے لبریزماہ مبارک رمضان میں مستحق بھائیوں کواس ماہ مقدس کی برکتوں کوسمیٹنے میں معاونت کرنے والے رب کریم کے بہت پسندیدہ بندے ہوتے ہیں، روزہ ورمضان کامہینہ اللہ کاپسندیدہ مہینہ ہے، اس میں رب کریم چھوٹے سے چھوٹے نیکی کے عمل پرکئی گنااجروثواب دیتا ہے کیونکہ روزہ ایک مخفی عبادت ہے جس کوخداتعالیٰ ہی جان سکتے ہیں اوراس کا اجربھی اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے، ماہ رمضان مسلمانوں کے لئے ماہ غفران اوررب کامہمان ہے اس کی قدریہی ہے کہ کہ اس ماہ مقدس میں قرآن کی تلاوت اوررب دوجہاں کی زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے، ماہ مقدس میں دوسرے مسلمان بھائیوں کوبھی یاد رکھنا چاہیے تاکہ وہ بھی اس ماہ مبارک میں روزہ کے لئے سحری وافطاری کے طعام کاانتظام کرسکیں یہ رب کریم کی طرف سے حقوق العبادکے زمرے میں آتا ہے



