پاکستان کا دورہ چھوڑکرجانیوالے اسالانکا کی کپتانی خطرے میں

جکارتہ(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے دورے سے دستبردار ہونے والے سری لنکن کپتان اسالانکا کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق چریتھ اسالانکا پاکستان میں شیڈول تین ملکی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے جبکہ چریتھ اسالانکا نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر اکسایا بھی ۔
سری لنکا کے کپتان چریتھ اسالانکا پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جگہ داسن شناکا کو ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے ۔



