چنگان پاکستان کا اپنی مشہور کارپر5لاکھ روپے تک کی رعایت کااعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) چنگان پاکستان نے اوشان X7 ایس یو وی لائن اپ کی قیمتوں میں کمی اور خصوصی مراعات پر مشتمل سال بھر جاری رہنے والی آفر کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نقد رعایتوں اور مفت مینٹیننس پیکجز کی یہ مہم 31 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی، جو بالخصوص بینک فائنانسنگ کے ذریعے گاڑی خریدنے والوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی، جبکہ ریٹیل خریدار بھی رعایت سے مستفید ہو سکیں گے۔
کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں اوشان X7 کو ملک کی ’’سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 7 نشستوں والی ایس یو وی‘‘ قرار دیا ہے، تاہم آزاد ذرائع اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتے۔
کمپنی کے مطابق فائنانسنگ کے تحت خریداروں کو نمایاں رعایت اور مفت 2 سالہ پریوڈک مینٹیننس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے.
5 سیٹ فیوچر سینس ویریئنٹ کی موجودہ قیمت 91,49,000 روپے ہے۔ جس پر اڑھائی لاکھ روپے کی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس رعایت کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 88,99,000 روپے ہوگئی ہے جبکہ مینٹیننس سمیت مجموعی فائدہ 5 لاکھ روپے تک ہوگیا ہے۔
7 سیٹ فیوچر سینس ویریئنٹ کی موجودہ قیمت 92,99,000 روپے ہو جس پر 2 لاکھ روپے کی رعایت دی جارہی ہے۔ اس کے بعد نئی قیمت 90,99,000 روپے ہوگئی ہے۔اس سےصارف کو مجموعی فائدہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہوگا۔
7 سیٹ کمفرٹ ویریئنٹ کی موجودہ قیمت 84,74,000 روپےہے جبکہ اس پر 2 لاکھ روپے کی رعایت دی گئی ہے۔اس کے بعد ویریئنٹ کی نئی قیمت 82,74,000 روپے ہوگئی ہے اور صارف کو مجموعی فائدہ 4 لاکھ 50 ہزار روپےتک ہوگیا ہے۔
یہ ویریئنٹ اسکیم کے بعد اوشان X7 کا سب سے کم قیمت ماڈل بن گیا ہے۔
بینک فائنانسنگ کے مقابلے میں ریٹیل رعایت کچھ کم ہے، تاہم پیکج کے ساتھ مجموعی بچت اب بھی قابلِ ذکر ہے:
رعایت کے بعد قیمت: 88,49,000 روپے ہے۔ اس طرح مجموعی فائدہ (مینٹیننس سمیت): 4 لاکھ 50 ہزار روپےتک ہوگیا ہے۔
رعایت کے بعد قیمت 91,99,000 روپےہوگئی ہے۔جس سے صارف کو مجموعی فائدہ 3 لاکھ 50 ہزار روپےہوگیا ہے۔
رعایت کے بعد قیمت 83,74,000 روپےہوگئی ہے۔جس سے صارف کو مجموعی فائدہ 3 لاکھ 50 ہزار روپےتک ہوگا۔
چنگان کے مطابق نقد رعایت اور مفت مینٹیننس کو ملا کر خریدار 5 لاکھ روپے تک کی مجموعی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ آفر 31 دسمبر 2025 تک برقرار رہے گی، تاہم اس کے ساتھ بینکوں کی اہلیت، مینٹیننس کوریج اور دیگر شرائط کا اطلاق ہوگا، جن کی تفصیلات کمپنی نے عوامی طور پر جاری نہیں کیں۔ اس لیے خریداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مکمل معلومات کے لیے چنگان پاکستان یا مجاز ڈیلرشپس سے رابطہ کریں۔
یہ خصوصی پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی آٹو مارکیٹ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے، اور مختلف کمپنیاں خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے ویلیو ایڈڈ پیکجز اور رعایتی اسکیمیں پیش کر رہی ہیں۔ چنگان کی جانب سے اوشان X7 کی قیمتوں میں کمی اسی جاری رجحان کا حصہ ہے۔



