لاڑکانہ: چانڈکا میڈیکل کالج میں سانا فیم اسکالرشپ کی پروقار تقریب

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں سانا فیم اسکالرشپ تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد باصلاحیت اور مستحق طلبہ کی تعلیمی حوصلہ افزائی کرنا تھا یہ اسکالرشپس سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (SANA) کے تعاون سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک اداروں کے طلبہ کو فراہم کی گئیں، تقریب کے دوران میڈیکل کے طلبہ کو پانچ سالہ ایم بی بی ایس تعلیم کے لیے مالی معاونت دی گئی جبکہ USMLE امتحان کے بعض اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ چانڈکا میڈیکل کالج، بی بی آصفہ ڈینٹل کالج اور انسٹی ٹیوٹ آف فزیوتھراپی کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو بھی انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں، مقررین نے اس اقدام کو غریب مگر ذہین طلبہ کے لیے امید کی روشن مثال قرار دیا.



