جمیعت الانصار کے صدر اور دیگر شخصیات کا چیمبر آف کامرس وزیر آبادکا دورہ، صبیح الرحمن کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

وزیر آباد(جانوڈاٹ پی کے) جمیعت الانصار کے صدر سیٹھ طارق محمود انصاری سمیت ممتاز کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات نے چیمبر آف کامرس وزیر آبادکے دفتر کا دورہ کیا اور سینئر نائب صدرمنتخب ہونے پر میاں صبیح الرحمن کو مبارکباد پیش کی معزز مہمانوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن کے ہمراہ چیمبر کے صدر سیدزیدی مظاہر،نائب صدر راشد رفیق اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،آنے والے معزز ین میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر محمد زمان بٹ،سابق کونسلرز خادم حسین انصاری،ساجد فاروق انصاری،محمد ندیم بشیر،باو اللہ رکھا انصاری،فیضی را? ودیگر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت کے تحت تاجر برادری کے مسائل کے حل، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی معیشت کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات مزید تیز ہوں گے،سینئر نائب صدر میاں صبیحالرحمن نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعتماد دراصل تاجر برادری کی امانت ہے، جسے خدمت، شفافیت اور مشاورت کے ذریعے نبھایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ چیمبر تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔آخر میں مہمانوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور باہمی تعاون سے علاقے میں کاروباری ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔



