چمن بارڈر سے10ہزار افغان مہاجرین واپس

اب تک تقریباََ 15لاکھ60ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی

افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں صرف چمن بارڈر سے تقریباََ 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس روانہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن کے بعد طورخم سرحد سے بھی شروع کردیا گیا،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ 15لاکھ60ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے،افغان مہاجرین کے لیے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف رہائش بلکہ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button