اسلام آباد: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین  قومی احتساب بیورو  (نیب) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی۔

وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت ملازمت میں توسیع  6 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع موجودہ ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر ہوگی۔

یاد رہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈنزیراحمد کی 3 سالہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6 مارچ 2023کو جاری ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button